پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیاں تو پورے ملک میں جاری ہیں، مگر راولپنڈی میں ایک پرائیویٹ اسکول کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ ہائیکورٹ کا حکم ماننے سے بھی انکار کردیا ہے ۔
نجی اسکول نے والدین اور اسکول کے درمیان رابطے کا لنک بنایا، جس کی فیس پانچ ہزار سات روپے والدین کے کھاتے میں ڈال دی، اضافی فیس نہ دینے پر54 والدین کے 200 سے زائد بچوں کوکلاس روم سے نکال دیا،پھر بھی غصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو بچوں کو کلاس سے نکال کرکمرے میں بند کردیا گیا۔
اسکول انتظامیہ اضافی رقم نہ لینے کے عدالتی حکم کے باوجود والدین سے مطالبات جاری رکھے ہوئے ہے۔
والدین کی مدعیت میں اسکول انتظامیہ کیخلاف بچوں سے نارواسلوک کا مقدمہ تو درج کر لیا گیا ہے لیکن ابھی تک راولپنڈی پولیس نے اسکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی نہیں کی ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر اسکول کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات آگئے ہیں، بچوں کو کلاس میں بٹھائیں گے اور ان کے تعلیمی نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔