عراق کے علاقے قیارہ میں کار بم دھماکے میں 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔
عراقی پولیس اور طبی حکام کے مطابق موصل کے نزدیک واقعہ علاقے قیارہ میں کار بم دھماکا ہوا۔دھماکے میں استعمال ہونے والی بارودی مواد سے بھری گاڑی ایک مارکیٹ میں ریسٹورنٹ کے نزدیک کھڑی کی گئی تھی ۔
اطلاعات کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔کسی دہشتگرد گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے ۔