• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار دے دی۔

عدالت نے آئی جی پولیس کو فوری طور پر عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے فیصل آباد، ملتان ،راولپنڈی،سرگودھا اور بہاولپور کے سی ٹی اوز سے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے پنجاب بھر میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ لازمی قرار دیتےہوئے پابندی پر عمل نہ کرنے والے افراد کو جرمانے کرنے کی ہدایت بھی کی۔

عدالت نے مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین