• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اور چکلالہ کینٹ ایریاز میں دو ہفتوں کیلئے صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ، گزشتہ روز راولپنڈی کینٹ بورڈ کی افتتاحی تقریب رومی پارک جبکہ چکلالہ کینٹ بورڈ کی تقریب سرور پارک میں ہوئی ، دونوں تقاریب کے مہمان خصوصی صدر کنٹونمنٹ بورڈ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر تنویر شہزاد تھے ، انہوں نے رومی پارک میں کینٹ بورڈ افسران ، وائس پریذیڈنٹ ملک منیر ، کینٹ کے تاجر تنظیم کے عہدیداروں اور عملہ کے ہمراہ جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیاجبکہ رومی پارک میں ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کینٹ بورڈ محمد اسحٰق ملک ، وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز اور منتخب ممبران نے شرکت کی، مہمان خصوصی صدر کنٹونمنٹ بورڈ سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر تنویر شہزادنے رومی پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے مگر ہم صرف باتیں کرتے ہیں اس پر عمل نہیں کرتے ، انہوں نے عوام میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عملہ کی محنت اور لگن سے چکلالہ کینٹ بورڈ ایک مثالی کینٹ بورڈ بن سکتا ہے ، انہوں نے صفائی کو عوام کیلئے خوش آئند قرار دیا ، اسٹیشن کمانڈر اور ایگزیکٹو آفیسر نے خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، چیف سینٹری انسپکٹر حسن جان نے بتایا کہ صفائی مہم میں 327سینٹر ورکر اور 37گاڑیاں استعمال ہونگی،ادھر رومی پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹیشن کمانڈر بریگیڈئر تنویر شہزاد نے کہا کہ اس مرتبہ ہمارا تھیم ہے کہ ہمارا کوڑا ہماری ذمہ داری ہے ، اس کیلئے کوڑا مقررہ جگہوں پر پھینکنا ضروری ہے ، شہریوں کیلئے یہ آگاہی مہم ہے ، چھوٹا ، بڑا اور ہر شہری صفائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو محسوس کرے تاکہ ہماری گلیاں اور محلے صاف رہ سکیں ، قبل ازیں وائس پریذیڈنٹ راولپنڈی کینٹ بورڈ ملک منیر احمد، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران کینٹ ظفر قادری ، سیکرٹری قیصر محمود سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا اور صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، کینٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ سینٹی ٹیشن کے عملہ کیلئے صفائی مہم کے دوران کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور انہیں مہم کے آخر نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔راولپنڈی کینٹ میں صفائی مہم کے انچارج چیف سینٹری انسپکٹر وارث بھٹی ہونگے۔
تازہ ترین