لاہور(نمائندہ جنگ) جسٹس انوارالحق نے 47 ویں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا، گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی سادہ اور پُروقار تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، لاہور ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، صوبائی وزراء، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین، لاہور ہائی کورٹ بار اور لاہور بار کے صدور و دیگر عہدیداروں سمیت سینئر وکلاء، وفاقی و صوبائی لاءافسران، سول و عسکری افسران اور اعلی حکام نے شرکت کی۔