• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ڈیزائنر فراز منان بالی ووڈ میں کیسے مقبول ؟

لاہور کے ڈیزائنر فراز منان کے چرچے پڑوس میں بھی ہونے لگے ۔ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات بالی ووڈ کی مشہوراداکارائیں پہنے دکھائی دینے لگیں۔

اکتوبر کا مہینہ لاہوری ڈیزائنر فراز منان کے لئے کافی خوش قسمت ثابت ہوا کیونکہ اس مہینے میں بالی ووڈ کی دو مشہور اداکارائوں کرینہ کپور او رجیکولینفرنینڈزنے ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کو زیب تن کیا۔


بولی ووڈبیبو کرینہ کپور اور فراز منان ناصرف آپس میں اچھے دوست بھی ہیں بلکہ کرینہ ان کے برانڈ کی’ برانڈ ایمباسیڈر‘ بھی ہیں۔ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہو ئے فراز کا کہنا تھا کہ میں اور کرینہ بہت اچھے دوست ہیں اور میرے بنائے ہوئے کپڑے کرینہ پر کافی خوبصورت لگتے ہیں۔

فراز منان پاکستان میں مقیم امیر طبقے کے لئے برائڈل ملبوسات ڈیزائن کرتےہیں ، انہوں نے 2003 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا جس کے بعد ان کے کا م کو جلد ہی قومی اور بین لاقوامی سطح پر پذیرائی ملنے لگی۔

ان کے کام کی خاصیت دھاگے کا نازک کام، کٹ کام کی تکنیک اور اُن کا بہترین رنگوں کا انتخاب ہے۔

فراز منان کو ان کے کام کی وجہ سے پہچانا جاتا ہےسال 2016 میں ہونے والےبرائیڈل کوچیور ویک میں’ ڈیزائنر آف دی ائیر‘ ایوارڈ بھی وہ اپنے نام کرچکے ہیں۔

فراز منان نے سال 2017 میں ایک شاندار گائون ڈیزائن کیا تھا جسےبالی ووڈ کی سپر اسٹاراداکارہ سری دیوی نے اپنی آخری فلم ’مام ‘ کے پریمئیر میں زیب تن کیا تھا ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید