مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان بتائیں این آراو کون مانگ رہا ہے ؟ عمران خان نے قرضہ کن شرائط پر لیا ہے ؟سعودی عرب نےحالیہ قرض عمران خان کونہیں پاکستان کو دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہےیہ رقم کہاں استعمال ہوگی،اس قرض کی شرائط کےبارے میں پارلیمان اورعوام کوآگاہ کیاجائے، وزیراعظم قوم کوبتائیں سعودی عرب سےملنےوالےسرمائےکی اسٹریٹجی ویلیو کیا ہے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کامعاشی وژن کیاہےجس سےیہ قرض واپس ہوسکےگا؟سعودی قرض کےنتیجے میں عوام کوکیا ریلیف ملے گا؟
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوازشریف،شہبازشریف جھوٹےالزامات،سیاسی انتقام کا مسلسل نشانہ بنےہوئےہیں،ن لیگ حکومت نےسی پیک پرجوقرض لیااسکی اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ پارلیمان،عوام کےسامنےرکھی تھی۔ ہمارےدورکےمنصوبہ جات کافرانزک آڈٹ کرائیں تاکہ سچ قوم کےسامنےآسکے، عمران خان65دن سےاقتدارمیں ہیں آپکےپاس تمام اختیارہے،فرانزک آڈٹ کیوں نہیں کرایا؟
انہوں نے کہا کہ 2014میں سعودی عرب نےنوازشریف کی ساکھ،اعتماد،احترام میں ڈیڑھ ارب ڈالراعلانیہ تحفےمیں دیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس قرض میں انفرااسٹرکچر،توانائی،روزگارکی تمام شرائط شامل تھیں،اس قرض میں طویل المدتی منصوبہ جات سے متعلق تفصیل موجودتھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔حکومت نےٹھوس معاشی پالیسی نہ دی توموجودہ قرض کے نتیجےمیں زیادہ بڑابحران ہوگا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ عمران خان نےآج قوم کو مبارکباد دےکراپنی شرمندگی چھپانےکی کوشش کی۔عمران خان کوقوم سےمعافی مانگنی چاہیےتھی کہ مسلسل جھوٹ بولتےرہےقرض نہیں لوں گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ثالثی سے کیا مطلب ہے اور اُس کی شرائط کیا ہیں حکومت جس شرمندگی،مایوسی،گھبراہٹ میں کشکول لیکرگئی قوم کاسرشرم سےجھک گیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم کوبتایاجائےیمن معاملےمیں سعودی عرب سے کیا بات ہوئی؟