• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کی سیٹوں میں اضافہ کیا جائے،چیف جسٹس کو درخواست

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل کالج میں داخلہ کی خواہشمند طالبہ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی سیٹوں میں 3 گنا اضافہ کرنے کے مطالبہ پر مبنی درخواست چیف جسٹس پاکستان کو بھیج دی ہے اور ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، طالبہ طیبہ فاطمہ نے چیف جسٹس کو بھجوائی گئی درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب میں میڈیکل میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، سخت محنت کے بعد ایف ایس سی پاس کرتے ہیں اور 3 ماہ تک میڈیکل داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کے نام پرطلبا کا معاشی استحصال ہوتا ہے ،انٹری ٹیسٹ پر پابندی عائد کی جائے، انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب میں میڈیکل کی تعلیم کے لئے 17سرکاری ادارے ہیں جن میں سے 6 لاہور میں 7ادارے اپرپنجاب کے دیگر اضلاع اور جنوبی پنجاب میں 4سرکاری میڈیکل ادارے ہیں ، نشتر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا مگر سیٹوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ، ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں فیکلٹی و دیگر تعلیمی ضروریات کی شدید کمی ہے پنجاب کے سرکاری میڈیکل اداروں میں تقریباََ3400سیٹیں ہیں اس سال انٹری ٹیسٹ میں 60ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوئے ، پنجاب کی آبادی 12کروڑ ہے ،میڈیکل و ڈینٹل تعلیمی اداروں کی سیٹوں میں 3 گنا اضافہ کیا جائے،جنوبی پنجاب کے طلبا کے لئے آبادی کے لحاظ سے سیٹیں مختص کی جائیں یا پھر سیٹوں کو تعلیمی بورڈ کی سطح پر تقسیم کیا جائے، انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ صاحب حیثیت افراد تو اپنے بچوں جو بیرون ملک چین ، روس میں میڈیکل کی تعلیم کے لئے بھیج دیتے ہیں۔
تازہ ترین