کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹاؤن میں رکشے پر فائرنگ سےڈرائیور زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہزارہ ٹائون کا رہائشی ڈرائیورروح اللہ بدھ کو رکشے میں ہزارہ ٹائون کے علاقے بلخی چوک پر کھڑا تھا کہ گھریلو تنازع پر ایک شخص نے اس پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔