• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب لاہور میں 2نومبر کو طلبی کانوٹس حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت کر لی

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور میں طلبی کے نوٹس کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازاور ان کے بھائی سلمان شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت کر لی ہے ۔انہیں نیب لاہور کی ٹیم نے2 نومبر کو صبح 11بجے طلب کر رکھا ہے ۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے بیان کے بعد آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں طلب کیا گیا ہے ۔ دونوں بھائی اس سے قبل بھی نیب لاہور میں پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں لیکن نیب حکام ان کے بیانات سے مطمئن نہیں ہوئے جس پر ان کی دوبارہ طلبی کا فیصلہ کیا گیا ۔
تازہ ترین