• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار جاں بحق


بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا، بروری تھانے کا محرر محمد موسیٰ رات ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ ملزمان نے اسے گھات لگا کر اس پر فائرنگ کر دی۔

نامعلوم ملزمان پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے کے بعد باآانی فرار ہوگئے، جبکہ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جبکہ مقامی پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تازہ ترین