لاہور ( این این آئی) ارکان پنجاب اسمبلی کو ’’ زن مرید ‘‘ کہنے پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کیخلاف تحریک استحقاق جمع کروا دی گئی ۔ تحریک استحقاق کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نازیبا الفاظ اورایوان کا استحقاق مجروح کرنے پر ارکان پنجاب اسمبلی سے معافی مانگیں ۔ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے خواتین کے تحفظ کے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے اراکن پنجاب اسمبلی کو ’’ زن مرید ‘‘ قرار دیا تھا جس کے خلاف حکومتی رکن میاں طاہر جمیل نے تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے ۔ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اراکان پنجاب اسمبلی کو ’’ زن مرید ‘‘ کہہ کر انتہائی نامناسب ریما ر کس دیئے اور ایوان کا استحقاق بھی مجروع کیا ہے‘ تحریک استحقاق کے متن کے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نازیبا الفاظ پر ارکان پنجاب اسمبلی سے معافی مانگیں ۔