لاہور (خبر نگار خصوصی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق نے کہا کہ عدالتی نظام میں مسائل ہیں تمام سٹیک ہولڈرز بہتری لاسکتے ہیں،عدالتوں میں مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہوتی ہے، پورے ملک میں اس وقت 18لاکھ کیسز زیر التوا ہیں جن کا 71 فیصد کیسز صرف پنجاب میں ہیں،پہلی بار لاہور ہائیکورٹ کی ایڈمنسٹریشن کمیٹی نے رجسٹرار ہائیکورٹ کی تقرری صوابدید پر نہیں بلکہ میرٹ پر کی ہے ، یہ بات چیف جسٹس نے عدلیہ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی بڑی تعداد مقدمات کو نمٹانے کیلئے وسائل نہیں ہائیکورٹ میں 52 ججز جبکہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب مقدمات زیر التوا ہیں ۔