چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد پر شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں کے مسائل سنے اور درخواستیں بھی وصول کیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی کراچی رجسٹری آمد پرشہریوں کی بڑی تعداد نے اپنے مسائل کے لیے سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کیا۔
سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین، لینڈ مافیا کے ستائے ہوئے متاثرین، خواجہ سراء اور سندھ کے ریزرو ملازمین احتجاج میں شامل تھے۔
ننھی امل عمر کے والدین سپریم کورٹ کے باہر پہنچے تو سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نےان کے لیے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سائلین کے پاس پہنچے، ان کے مسائل سنے اور درخواستیں بھی وصول کیں۔
چیف جسٹس کی آمد پر کراچی رجسٹری کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، سپریم کورٹ کراچی کے سامنے سے گزرنے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔