• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ باعث تشویش ہے،پشتونخوا میپ

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں کوئٹہ کے مختلف علاقوں باالخصوص سریاب سرکل کے تھانوں شالکوٹ ‘ نیوسریاب کی حدود میں گن پوائنٹ پر گاڑیوں ‘ موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتوں میں بے تحاشہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں ان دونوں تھانوں کی حدود میں درجن بھر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کوگن پوائنٹ پر چھینا گیا ہے، اسی طرح بھوسہ منڈی تھانہ کی حدود میں گزشتہ روز ایک مزدا گاڑی کو بھی گن پوائنٹ پر چھینا گیا اسی طرح مذکورہ بالا علاقوں میںسرعام منشیات کا کاروبار ہورہا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں سخت تشویش پائی جاتی ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت اور پولیس انتظامیہ اس حوالے سے اقدامات اٹھائے۔
تازہ ترین