• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مزید اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلے،الیکشن سے قبل راولپنڈی میں تعینات افسران بھی واپس آنا شروع

راولپنڈی(اپنےرپورٹر سے)پنجاب میں اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کے تیسرے رائونڈمیں مزید 29 گریڈ سترہ کے افسروں کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری ہوئے ہیں اور پرانی سیٹوں سے تبدیل ہونے والوں کو انہی عہدوں کے اردگرد تعیناتی ملنا شروع ہوگئی ہے۔الیکشن سے قبل راولپنڈی میں تعینات افسران بھی آہستہ آہستہ واپس آنا شروع ہوگئےہیں۔اے سی کلر سیداں امبر گیلانی کے بعد غلام مصطفی بھی اے سی گوجرخان کے طورپر ضلع میں واپس آگئےہیں۔اے سی گوجرخان مرضیہ سلیم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہےجبکہ سابق اے سی صدر تسنیم علی خان کی ضلع میں واپسی کیلئے آر ڈی اے میں راہ ہموار کی گئی ہے۔ان کی خدمات جھنگ سے ڈیپوٹیشن پر سیکرٹری ہائوسنگ،اربن ڈویلپمنٹ و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے حوالے کی گئی ہیں تاکہ انھیں آر ڈی اے میں اس کیڈر کی پوسٹ پر تعینات کیا جاسکے۔نئے تبادلوں میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو راولپنڈی ذوالفقار احمد کو اے سی سوہاوہ لگایا گیا ہے۔اے سی سوہاو ہ طارق علی کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنےکیلئے کہا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار مجاہد عباس کو تلہ گنگ جبکہ تلہ گنگ کے اے سی محمد فہیم کو کلرکہار لگایا گیا ہے۔
تازہ ترین