• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کر تھرپارکر جائوں گا، چیف جسٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے تھرپارکر میں بچوں کی اموات سے متعلق حکومت سندھ کی زبانی کلامی موقف کو مسترد کرتےہوئے کہاہےکہ 2 ہفتوں میں تحریری طورپر آگاہ کریں کہ انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے کیا اقدامات کیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اپنے پیسوں سے ٹکٹ خرید کر تھرپار جائیں گے اور حالات کا جائزہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات سے متعلق ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایاکہ بارشیں نہ ہونے کیوجہ مشکلات ہوتی ہیں تاہم حکومت نے بہتراقدامات کیے ہیں اورآراو پلانٹس قائم کیے ہیں، پینے کا صاف پانی عوام کو فراہم کیا جارہاہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ زبانی کلامی باتیں نہ سنائیں ایسی کسی بات کو عدالت نہیں مانتی تھرپارکر جاکر خود دیکھنا چاہتاہوں کہ لوگ کس طرح سے زندگی گزاررہے ہیں۔

تازہ ترین