اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم عمران خان نے ای سی سی ( اقتصادی رابطہ کمیٹی ) کی تشکیل نو کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔ کابینہ کمیٹی سی پیک میں 4 ارکان کا اضافہ، ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے سابقہ دور میں بنی کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم ، دیگر 14ممبران میں وزیرموا صلات ( جب مقرر کئے جائیں گے) ، وزیر قانون و انصاف ، وزیر میری ٹائم افیئرز، وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ ، وزیر پیٹرولیم ، وزیر بجلی ، وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ، وزیر نجکاری ، وزیر یلویز ، وزیر شماریات ( جب مقرر کئے جائیں گے) ، وزیر آبی وسائل ، وزیر مملکت برائے موا صلات اور وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت ،صنعت و پیداوار اور سر مایہ کاری اور وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلا حات شامل ہیں ۔ خصوصی دعوت پر ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ، گورنر اسٹیٹ بنک ، چیئرمین ای س سی سی پی ، چیئرمین بی او آئی اور متعلقہ سیکر ٹری شامل ہیں۔بعدازاں وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کی تشکیل نو کرتے ہوئےاسمیں 4 ارکان کا اضافہ کردیا ہے۔ کا بینہ ڈ ویژن کے نوٹیفیکشن کے مطابق وزیر پاور ڈویژن مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، وزیر میری ٹائم افئیرز اور وزیر مملکت مواصلات کو کمیٹی میں شامل کردیا گیا ہے۔