• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی مظاہرین سے ملاقات، سائلین سے درخواستیں وصول کیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے اپنی آمدکے موقع پرمظاہرین سے ملاقات کی۔چیف جسٹس نے سائلین سے درخواستیں وصول کیںاوران کوانصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرمطالبات شنوائی کیلئے طلبہ، ملازمین، خواجہ سرا اور دیگر موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر جمعہ کو اہم مقدمات کی سماعت کے دوران سائلین اپنے اپنے مسائل لیکر پہنچے، پاکستان اسٹیل کے ملازمین بھی واجبات نہ ملنے پر دہائیاں دیتے رہے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، ڈینٹل کالج کی انرولمنٹ نہ ہونے پر طالبات نے احتجاج کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سپریم کورٹ رجسٹری آمد پر سائلین نے اپنے اپنے دکھڑے سنانا شروع کر دیئے، ایک شہری قبضہ مافیا کے خلاف پھٹ پڑا، چیف جسٹس نے نمائندوں کو بلا لیا۔پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے بھی واجبات نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کی انہیں واجبات دلائے جائیں۔ زمینوں پر قبضے کے خلاف کورنگی نمبر ایک کی خواتین بھی دہائیاں دیتی نظرآئیں۔ ڈائوکالج کی طالبات نے ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
تازہ ترین