• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی ساری کابینہ ذہنی طور پر ڈی چوک پر بیٹھی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ، خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے عمران خان کی ساری کابینہ ذہنی طور پر ڈی چوک پر بیٹھی ہے انہیں چاہئے کونسلنگ لیں اپنا علاج کرائیں اب انکے لیڈر وزیراعظم ہیں اور وہ خود بھی کابینہ کا حصہ ہیں ایکنیب کورٹ ہے اور دوسری عدالت وفاقی وزیر اطلاعات نے لگارکھی ہے، وزراءکو کون بتارہا ہے کہ کون کس وقت گرفتار ہونے والا ہے؟ احتساب عدالت اور متعلقہ ادارے ان بیانات کا نوٹس لیکر کاروائی نہیں کرتے تو انکی غیرجانبداری پر سوال اٹھے گا، نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہانیب کے خودساختہ ترجمانوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، فواد چوہدری، فیاض الحسن چوہان اور چوہدری پرویز الٰہی اسکی مثالیں ہیں۔
تازہ ترین