ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ ملائشیا سے ہوگا، پاکستان ٹیم کے کپتان رضوان سینئر انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
قومی ٹیم کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا اس وقت لگا جب ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، آج کے میچ میں ان کی جگہ حماد بٹ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ،انہوں نے پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیااور ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھی رضوان کی میچ میں شرکت مشکوک ہوگی۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور ملائشیا کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا ۔