• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملیر جیل کا دورہ کرکے قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو سی کلاس میں ملنے والی آرائشوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ڈیتھ سیل میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ملیر جیل کے دورے کے موقع پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ قتل کیس کی ملزم کو جیل میں اتنی سہولت کس بنا پر فراہم کی جا رہی ہے۔


چیف جسٹس نے ملیر جیل کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لیا اور قیدیوں کے مسائل بھی سنے، اس موقع پر جیل انتظامیہ نے چیف جسٹس کے ساتھ موجود میڈیا نمائندگان کو اندر جانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ ملیر جیل میں منی لانڈرنگ کیس کے اہم ملزم طحہ رضا، انور مجید اور حسین لوائی بھی قید ہیں۔



تازہ ترین