کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سٹی تحصیل کا پہلا اجلاس جنرل سیکرٹری زبیر کاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں سٹی تحصیل کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی جوائنٹ سیکرٹری علائو الدین کاکڑ،سیکرٹری ٹریڈزر ولی محمدترین، نائب صدر کمال خان ترین، سیکرٹری لیبر محمد اسحاق اچکزئی اوردیگر ارکان نےشرکت کی اجلاس میں ہی متفقہ طور پر فیصلہ کیاگیا کہ سٹی ٹائون کے سارے یونٹوں کو از سر نو تشکیل دیا جائے گا اور پارٹی کو شہر میں بھر پور طریقے سے فعال کیا جائے گا ۔