کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نےنائب چیف افغان طالبان ملاعبدالغنی برادرکورہاکردیا ہے ۔
ترجمان پاکستانی سفارتخانہ کابل کے مطابق ملاعبدالغنی برادرکےساتھ ملاعبد الصمد ثانی کوبھی رہا کیاگیا ہے۔
ملاعبدالغنی برادر کو 2010میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا ۔عبدالغنی برادرکی رہائی افغانستان میں امریکی مفاہمتی عمل یقینی بنانےکےلئےلائی گئی ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملابرادرکی رہائی سےافغانستان میں طالبان کومفاہمتی عمل کاباضابطہ حصہ بنانےمیں مددملےگی۔
ملا عبدالغنی برادر ملاعمر کے دور میں دوسرے بڑے طالبان رہنما تھے اور وہ جنوبی افغانستان میں تنظیم کی فوجی کارروائیوں کیلئے رابطہ کار تھے۔
ملا برادر کو پاکستان کی سکیورٹی ایجنسی سنہ 2010ء میں حفاطتی تحویل میں لیا تھا، پاکستانی فوج نے فروری سنہ 2010ء میں ملا برادر کو تحویل میں لئے جانے کی تصدیق کی تھی جبکہ اس وقت وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ طالبان رہنما کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی رہائی کا تعلق امریکہ کی جانب سے طالبان حکومت اور جنگجوؤں کے درمیان امن مذاکرات کیلئے کی جانے والی کوششوں سے ہو سکتا ہے۔