• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی میں ڈونکی کنگ کا عوامی پریمیئر بزنس12کروڑ تک پہنچ گیا



کراچی( محمد ناصر) پاکستان کی سب سے بڑی اور جیو کی پہلی اینیمیٹڈ فلم ـــ’’دی ڈونکی کنگ ‘‘ نے اتوار کو عام تعطیل کے دن تمام شہروں کے سنیمائوں میں ہاوس فل شوز کئے ہیں ۔کراچی ، لاہور ، اسلام آبا ، پنڈی ، فیصل آبا د، حیدرآباد ، ملتان کے سنیمائوں میں فیملیز کا زبردست رش دیکھنے میں آیا ، فلم کا بزنس 12کروڑ تک پہنچ گیا ہے جو اس فلم کی مقبولیت کی دلیل ہے۔ کراچی کے کیپری سنیما میں جو اس وقت سب سے بڑا سنیما گھر کہلاتا ہے میں فلم کے مرکزی کردار افضل خان عرف جان ریمبو جو اب جان منگو بن گئے ہیں فلم دیکھنے پہنچے تو ان کا تاریخی اور والہانہ استقبال کیا گیا ۔ ان کو ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاو رکی گئیں ، فلم کا یہ شو ہائوس فل تھا اور یہ عوامی پریمئیر بن گیا تھا ۔ لوگوں نے جان منگو کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں لیں اور بچوں نے آٹو گراف بھی لئے۔بچے تو منگو پر فریفتہ ہورہے تھے ، فلم کے وران ہر ہر سین اور ڈائیلاگ پر لوگوں نے تالیاں اور سیٹیاں بجا ئیں اور سب نے مل کر کورس کے انداز میں گانا بھی گایا ۔ بعض منچلوں نے رقص بھی کیا۔ انھوں نے ایک ایک سین کو انجوائے کیا ۔

کیا بچے کیا بڑے کیا خواتین اور بزرگ سب فلم دیکھ کو خوب محظوظ ہوئے ، رش کی وجہ سے بہت سارے لوگ فلم یکھنے سے محروم رہے ۔ فلم یکھنے کے بعد جیو سے گفتگو کرتے ہوئے جان ریمبو نے کہا کہ یہاں آکر مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے ، مجھے یقین نہیں آرہا کہ یہ فلم اتنی سپر ہٹ ہوگئی ہے ، یہ جیو کا کارنامہ ہے کہ اس نے اتنی اچھی فلم تخلیق اور اسکی پروموشن کی اور اسے عوام کیلئے پیش کیا، لوگوں کو گھروں سے باہر نکالا اور وہ اتنی بڑی تعداد میں آکر فلم دیکھ رہے ہیں ، انھوں نے کہا کہ یہ فلم صرف اور صرف بھرپور تفریح ہے اور اس میں کوئی سیاسی مواد نہیں اور نہ ہی کوئی سیاسی اشارے ہیں ، اس بارے میں تمام افواہیں غلط ہیں ۔ آپ سب لوگ خود آکر فلم دیکھیں اور خود اندازہ لگالیں ، مجھے ایس الگ رہا کہ میری پرانی ہٹ فلموں کا دددور لوٹ آیا ہے کہ جب لوگ فلم کے دوران دل کھول کر بھرپو ر دا دیا کرتے تھے ، لوگوں کی پذیرائی سے دل خوش ہوا ہے، انھوں نے کہا وہ بہت جلد فلم میں خود بھی سامنے نظر آئیں گے،ابھی تو میری آواز سنی جارہی ہے۔لوگوں کے نعرے لگانے پر انھوں نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑ رہا ۔ایس الگ رہا کہ لوگں نے مجھے الیکشن میں کھڑا کردیا ہے۔ فلم یکھ کر بہت ساری فیملیز اور بچوں کا کہنا تھا کہ فلم کے ڈائیلاگ ، گانے ، اور اینی میشن بہت زبردست ہیں فلم کی اینی میشن تو اتنی شاندار ہے کہ لگ رہا ہے کہ کوئی ہالی ووڈ کی فلم دیکھ رہے ہیں ۔ پاکستان میں بڑا ٹیلنٹ ہے اور ہم نے اب عالمی معیا رکی اینی میٹڈ فلم بنا دی ہے، سنیماکے منتظمین کا کہنا تھا کہ بہت عرصہ بعد کوئی ایسی فلم آئی ہے جو اتنا رش لے رہی ہے اور یہ فلم ہر ایک کی یکساں پسند ہے۔

تازہ ترین