کوئٹہ(آن لائن) طلباء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 30 اکتوبر منگل11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا تمام طلباء ‘نوجوانوں اور وطن دوست افراد سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی شخصی آمریت سے یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول تباہ ہو چکا ہے وائس چانسلر کے خفیہ اہلکار نہ صرف خوف وہراس کا نشانہ بنانے میں مصروف ہے بلکہ کلاسزمیں اساتذہ کا کاجینا دوبھر کردیاگیاہے سینکڑوں طلباء وطالبات کو ڈراپ آؤٹ کر کے ان کے مستقبل کو تباہ کردیا گیا ہے یونیورسٹی کے پالیسی ساز اداروں کو غیر موثر کر دیا گیا ہے اور من پسند افراد کو ان اداروں میں بیٹھا کر غلط فیصلے کئے جاتے ہیں بیان میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں۔