• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس نے چہلم شہدائے کربلا 20صفر کا سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے چہلم شہدائے کربلا 20صفر المظفر کا سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا ۔سیکورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 35سوسے زیادہ افسران وملازمین ڈیوٹی سرانجام دیں گےضلعی پولیس کے علاوہ ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس،محافظ فورس ،رضا کاراور امن کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جلوس ومجالس کے انعقادسے قبل بذریعہ سپیشل برانچ سرچنگ و سویپنگ کرائی جائے گی ۔مرکزی جلوس کی سیکورٹی کیلئے خصوصی طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیا گیاہے ،مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
تازہ ترین