اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) تھانہ سہالہ کے علاقے روات بنی سراں میں گھریلو ناچاقی سے دلبراشتہ ہوکر شادی شدہ نوجوان نے خودکشی کرلی ۔ روات بنی سراں کے رہائشی حیدرغفار نے بیوی سے جھگڑے کے بعد زندگی کا خاتمہ کرلیا۔سہالہ پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لےکر پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اہسپتال منتقل کردی۔ تھانہ سہالہ پولیس چوکی روات کے علاقہ بنی سراں جاوا روڈ پر چوبیس سالہ نوجوان حیدر غفار نے گھریلو حالات ناچاکی سے تنگ آکر اپنی ہی زندگی کا چراغ گل کردیا۔ تھانہ سہالہ پولیس کے ایس ایچ آؤ مرزا گلفراز نے موقع کامعائنہ اور صورت احوال کا جائزہ لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے پمزہسپتال منتقل کردیاہے۔مقتول کی بیوی سے پوچھ گچھ بھی کی جارہی ہے۔