• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مؤلّف ومرتّب:محمّد حنیف شیخ

صفحات245:، قیمت 500:روپے

ناشر:شفیع میموریل ٹرسٹ، کراچی

یہ کتاب بابائے قوم محمّد علی جناح کے بارے میں ہے، جس میں مؤلّف نے آسان اور رواں انداز میں ان کے حالاتِ زندگی اور سیاسی جدوجہد کو بیان کیا ہے۔ یہ ایک طرح سے متعددکتب کا خلاصہ ہے، جس میں بڑی جامعیت پائی جاتی ہے۔ مؤلّف نے کتاب میں متعدد تاریخی تصاویر بھی شامل کردی ہیں، جن سے کتاب کی معنویت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ نیز، کتاب کے آخری صفحات میں مؤلّف نے اپنے حالاتِ زندگی بھی بیان کیے ہیں، جن کی بہ ظاہر کوئی گنجایش نہیں تھی۔ کتاب خُوب صُورت گرد پوش اور سرورق کے ساتھ بہتر انداز میں شایع کی گئی ہے، البتہ قیمت کچھ زیادہ محسوس ہوتی ہے۔

تازہ ترین