• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کے شمالی غزہ پر چار بڑے فضائی حملے

شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بادل دھوئیں بادل اٹھتے نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے بادل دھوئیں بادل اٹھتے نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر آج چار بار بڑے فضائی حملے کیے، جس میں اسرائیلی فوج کے ٹینکس اور جنگی جہازوں نے حصہ لیا۔ 

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ اور بیت الاہیہ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والے امدادی کارکنوں پر بھی اسرائیل بمباری نے کی۔ 

شمالی غزہ کو چند ماہ پہلے اسرائیلی فوج نے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا۔

چار ماہ پہلے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر فتحیاب ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ حملوں کے حوالے سے اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید