بلوچستان: صوبے میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ
محکمۂ داخلہ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اندورنِ صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکیورٹی کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کریں۔