کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نجی بنک پر سائبر حملے کے نتیجے میں ملک کے تمام بینکوں کے سربراہوں اور انٹر نیٹ سائنسدانوں کا اجلاس آج ( منگل ) کو طلب کر لیا ہے، بینکنگ ذرائع کے مطابق ایک بینک پر سائبر حملے کے علاوہ دیگربینکو ں پر بھی سائبر حملے کی ناکام کوشش کی جاچکی ہے مگر ناکام رہیں ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک میں اسی ضمن میں ایک اجلاس اتوار کو بھی ہوا تھا جس میں صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔