کھیلوں کے حلقوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں کھیل کے شعبے میں پاکستان کی زبوں حالی کا بھی نوٹس لیں ، کئی کھیلوں میں متوازی فیڈریشنز کی موجودگی کی وجہ سے کھیل اور کھلاڑیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کھیلوں میں چیف جسٹس کی دل چسپی قابل ستائش ہے، ان کا ایکشن پاکستان میں کھیل کے شعبے میں بہتری لاسکتا ہے، پاکستان آرمی نے قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں فاتح ٹیم نے پاکستان واپڈا کو پنالٹی ککس پر شکست دی،فائنل کے اختتام پر مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے انعامات تقسیم کئے،آرمی اور واپڈا کو ٹرافی کے علاوہ تین اور دو لاکھ روپے بھی دئیے گئے،خدیجہ ایونٹ کی بہترین کھلاڑی اور معصومہ چوہدری ٹاپ اسکور قرار پائیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےچیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح کھیلوں کو بھی اتنی اہمیت دی جائے٭مسقط میں کھیلی جانے والی ایشین چیمپئنزٹرافی میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا جس کے بعد دونوں روایتی حریف کو ایونٹ کامشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا فائنل کی ٹرافی کے لئے ہونے والے ٹاس کو پاکستان کےہارنے کی وجہ سے ٹرافی بھارت کو ابتدائی چھ ماہ کے لئے مل گئی، اس کے بعد چھ ماہ پاکستان ٹرافی رکھے گا، جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل دئیے گئے،پاکستان نے 2012,2013میں جبکہ بھارت نے2011,2016میں ٹرافی جیتی تھی، اس ایونت میں تیسری پوزیشن کے میچ میں ملائیشیا نے ایشین چیمپئن جاپان کو 3.2سے ہرایا، پانچویں پوزیشن کے میچ میں کوریا نے میزبان اومان کو شکست دی، بھارت نے سیمی فائنل میں جاپان کو شکست دی تھی، اس ایونٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی کار کردگی خاسی بہتر نظر آئی ہے، ایک بار پھر کم از کم ایشیائی سطح پر قومی کھلاڑیوں نےخود کو خاصی حد تک منوالیا ہے، تاہم عالمی سطح پر اچھے نتائج کے لئے ابھی مزید کام کی ضرورت ہے ٭پاکستان کر کٹ بورڈ کی کر کٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کریں گے، سلیکشن کمیٹی اور کوچز اسٹاف پر چیک ہونا چاہئے ۔
کمیٹی کےرکن وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی کے قیام کا مقصد پاکستان کرکٹ کو بہترکرنا ہے ویمن کرکٹ ٹیم کو بھی بہتر کرنا ہے ۔ کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے کہا کہ پاکستان کر کٹ میں بہتری کی بہت گنجائش ہے ٭دنیا کی بہترین بولر کا اعزاز پانے والی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نےکہا ہے کہ میں کئی عرصے سے ٹاپ ٹین بولر میں شامل تھیں، عالمی نمبر ایک کے اعزاز پر فخر ہے، ایک انٹرویو میں انہوں نے عمران خان اور مہندرا سنگھ دھونی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھونی پاکستانی خواتین ٹیم میں سب سے زیادہ مشہور کرکٹر ہیں ٭قومی مینز اور ویمینز جمناسٹک چیمپئن شپ 9سے11نومبر تک سندھ یونیورسٹی میں کھیلی جائے گی جس کا افتتاحپروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت ، وائس چانسلر سندھ یوینورسٹی کریں گے ٭وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکڑ فہمیدا مرزا نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر ز کو کھیلوں میں آگے آ نا چاہئے ،صوبوں کے ساتھ مل کر قومی سپورٹس پالیسی بنائی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نےایشین گیمز میںمیڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٭وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کھیل اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہر نے کہا ہے کہ کراچی میں پہلے قومی بیچ گیمز کے انعقاد کو شایان شان انداز میں منعقد کرانے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نےایس اواے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں سنیئر نائب صدر انجینیئر سید محفوظ الحق، آصف عظیم اور خالد رحمانی بھی شامل تھے ٭ پشاور میں کھیلی جانے والی قومی خواتین والی بال چمپئن شپ پاکستان واپڈا نے مسلسل14ویں مرتبہ جیت لی، فائنل میں پاکستان آرمی کو شکست کا سامنا، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، مہمان خصوصی پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئر مین چوہدری محمد یعقوب نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر شاہ نعیم ظفر بھی تھے ۔