سرکاری خزانے سے چنیوٹ میں پل تعمیر کرانے کے الزام میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز اور ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز آج نیب لاہور میں پیش نہیں ہوئے۔
حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کےاجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد چلے گئے، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سلمان شہباز پہلے ہی لندن جا چکے ہیں، اس طرح دونوں بھائی نیب لاہور کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود آج پیش نہیں ہوئے۔
نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہبازکو آج نیب لاہورمیں تفتیش کے لیے طلب کیاگیا تھا ، دونوں بھائیوں پر الزام ہے کہ اانہوں نے سرکاری فنڈز سے چنیوٹ میں رمضان شوگر ملزکیلئے پل تعمیر کرایا۔
الزامات کے مطابق پل کی تعمیر پر 20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات کئےگئے ۔