اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت دن کو اپوزیشن کو دھمکیاں دیتی ہے اور رات کے اندھیروں میں مولانا فضل الرحمٰن کے سے ملاقاتیں کرتی ہے‘ این آر او کے خالق فواد چوہدری مشرف کے ترجمان رہے ہیں۔وہ این آراوکی بات کرتےہیں‘شہبازشریف کو چیئرمین پی اے سی نہ بنایاگیاتوپارلیمنٹ کو چلنے نہیں دیں گے‘ احسن اقبال کا کہناہے کہ ایک بھینس پر آئی جی کا تبادلہ بدترین گورننس کی مثال ہےجبکہ راناثناءاللہ کہتے ہیں کہ ملکی مفاد میں نواز‘ زرداری ملاقات جلد ہوسکتی ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ ابھی اے پی سی ہوئی نہیں اور حکومتی ارکان نے رونا دھونا شروع کر دیا ہے۔