• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سٹی تا دھابیجی شٹل ٹرین کا افتتاح آج ہوگا،شیخ رشید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بدھ کو ’’دھابیجی ایکسپریس‘‘ شٹل ٹرین کا افتتاح کریں گے، ٹرینوں کی رفتار بڑھانے پر کام شروع کردیا ہے، ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال کر 10 ارب روپے کا فائدہ پہنچائیں گے۔ وہ منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ کراچی میں چلائی جانے والی لوکل ٹرین میں 9 کوچز لگائی جائیں گی جو آئی آئی چند ریگر روڈ سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی کا سبب بھی بنے گی، یہ ٹرین صبح 6 بجکر 15 منٹ پر سٹی اسٹیشن سے چلے گی اور شام 7 بجے دھابیجی سے واپس آئے گی، ٹرین کا کرایہ مختلف فاصلوں کے لیے 25، 35 اور 50 روپے ہو گا، ٹرینوں میں مزدوروں کے لیے ماہانہ رعایتی کارڈز بھی جاری کیے جائیں گے، یہ مزدوروں کیلئے عمران خان کا تحفہ ہے، جو مزدور چاہیں ماہانہ بنیاد پر ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ کراچی ریلوے ٹریک کے 60 فٹ اطراف میں زمینوں پر لوگوں نے قبضہ کر رکھا ہے، گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

تازہ ترین