لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے رمضان شوگر ملز چنیوٹ کے ڈائریکٹر اکرام الحق کو آج ریکارڈسمیت طلب کیا ہے۔ اس سے قبل نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کو طلب کیا تھا کیونکہ رمضان شوگر مل شریف برادران کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ سلمان شہباز دو روز قبل ہی لندن روانہ ہو گئے اور حمزہ شہباز سیاسی مصروفیات کے باعث نیب میں پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد نیب ٹیم نے رمضان شوگر مل کے ڈائریکٹر اکرام الحق کو طلب کر لیا ہے۔ شوگر مل پر سرکاری خزانے سے 20 کروڑ روپے خرچ کر کے پل بنوانے کا الزام ہے۔