• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’زرداری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں‘‘

پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک اکانومی چارٹر بنانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ رویہ یہ ہونا چاہیے کہ جنہوں نے اس ملک کو لوٹا انہیں معاف نہیں کریں گے، باتیں کرنا آسان ہے لیکن ایکشن کے وقت ایکشن نہیں ہوتا۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما مرادسعید نے کہا کہ پاکستان میں ایک مسیحا موجود ہے جو رات کےاندھیرے میں لوگوں کے اکاؤنٹ میں پیسے ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے آصف زرداری کی 5 سال حکومت کے ساتھ چلنے کی پیشکشکرتے ہوئے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ ایک دوسرے کو اونچا نیچا دکھانا چھوڑ دیں، آئیں مل کرپاکستان کے لئے کام کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ملنا معیشت کا مکمل علاج نہیں، شارٹ ٹرم منصوبوں سے کچھ نہیں بننے والا، مل کر ملک کو قرض کے مسئلے سے نکالیں۔

سابق صدر کا کہنا تھاکہ ڈیمز بننے چاہئیں، ہم کامیاب ہوں گے تو یہ ملک کامیاب ہو گا۔

تازہ ترین