وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی ، عامر خان نے وزیراعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو مبارک باد دی ۔
یہ ملاقات وزیر اعظم ہائوس میں ہوئی ، عامرخان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
عامر خان نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں باکسنگ کےفروغ کےلیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم نے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں میں ا سپورٹس کے شعبے میں بے اتنہا صلاحیت موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال حکومت کی اولین ترجیح ہے۔