• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ ،این ایچ اے کے دفترمیں 35گاڑیاں 3 کروڑ 41 لاکھ میں نیلام

کوئٹہ(پ ر) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے علاقائی دفترکوئٹہ میں35 گاڑیاں 3کروڑ 41لاکھ 32ہزار روپے میں نیلام کر دی گئیں۔اس طرح اب تک این ایچ اے کی مجموعی طور پر182 گاڑیاں20کروڑ 92لاکھ روپے سے زائد میں نیلام کی جاچکی ہیں۔ حکومت کی بچت مہم کے سلسلہ میں این ایچ اے نے مجموعی طور219 گاڑیاں نیلامی کیلئے مختص کی ہیں،جن میں42لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔این ایچ اے کے جن دفاتر میں گاڑیاں نیلام کی جاچکی ہیں،ان میں ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے علاوہ پشاور،ایبٹ آباد، لاہور ،ملتان،سکھر ،کراچی اور کوئٹہ شامل ہیں۔جبکہ اس سلسلہ کی آخری نیلامی این ایچ اے کے گلگت آفس میں 5،نومبر کو ہوگی جس میں 20 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ 
تازہ ترین