• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پبلک سکول کو نمبر ون تعلیمی ادارہ بنانے کیلئےاقدامات کی ضرورت ہے،کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے ملتان پبلک سکول کا دورہ کیا اور انتظامی اور مالی امور پر بریفنگ لی،انہوں نے کہا کہ ملتان پبلک سکول کو ملتان کا نمبر ون تعلیمی ادارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کمشنر نے کہا کہ بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے،کمشنر نے ملتان پبلک سکول کی دونوں برانچوں کا دورہ کیا جبکہ ہاسٹل میں طلباء کے کمروں اور کچن وغیرہ کی صفائی و ستھرائی کا بھی جائزہ لیا۔
تازہ ترین