کراچی (جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے ملک عمر فاروق، ڈمیز مولانا فضل الرحمان اور فیاض الحسن چوہان میں لفظی ملاکھڑا جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں دکھایا جائے گا۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے (ڈمی) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کا پیغام محبت میرے گلے پڑ گیا۔ پچاس لاکھ گھر بنانے والوں نے مجھے ہی بے گھر کر دیا۔میں جمہوریت یا اپوزیشن نہیں کرسی کے ساتھ ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں (ڈمی) فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ گائے پڑھی لکھی ہوتی توا سکینڈل نہ بنتا۔ تانتریکا کی مخبری سے سندھ میں کس طرح ہلچل ہوئی ، اختری بیگم کے گلے میں سوز نے کیسے جنم لیا، سہاگن اور گاتے ہوئے مرنے کی خواہش کا اظہار کس نے کیا اور فنکار وزیر ثقافت کیخلاف کیوں سراپا احتجاج بنے ؟۔ اِن تمام موضوعات پر پروگرام کے دوران گفتگو ہوگی۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔