کوئٹہ( نمائندہ جنگ) گوادر میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ہاؤسنگ اسکیم کےتعمیراتی کام میں مصروف 5 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے صوبائی وزیر داخلہ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی، لیویزکے مطابق گوادر کے علاقے جیونی گنزمیں ایک نجی کمپنی کی ہاؤسنگ اسکیم میں مزدور بد ھ کوتعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواران پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں پانچ مزدورنعیم احمد، زین اللہ، محمد شکور، ارشاد علی اور عبدالحمید موقع پر جاں بحق جبکہ دو مزدور زخمی ہو گئے ،واقعہ سےعلاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی لیویز ٗ سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد متیں آبائی علاقے کراچی روانہ کر دی گئیں۔