• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف کی نئی بالی ووڈ فلم زیرو کے  نئے پوسٹرز جاری کردیئے ہیں جبکہ فلم کا ٹریلر کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے ۔

کنگ شاہ رُخ خان اس بار اپنی نئی فلم میں بالکل مختلف روپ میں نظر آئیں گے ۔

شاہ رخ خان نے فلم کے پوسٹرز مداحوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے،ایک پوسٹر میں وہ انوشکا شرماکے ساتھ   جبکہ دوسرے میں کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئے۔


پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں شاہ رخ بونے کا کردار نبھا رہے ہیں، وہیں انوشکا وہیل چیئر پر بیٹھی دکھائی دے رہی ہیں اور دونوں مسکرا بھی رہے ہیں۔

فلم ’زیرو‘ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کے مرکزی کرداروں میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

فلم 'زیرو میں سلمان خان، سری دیوی، کرینہ کپور، کاجول و دیگر کئی اداکارمہمان کے طور پر نظر آئیں گے ۔

فلم 21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

تازہ ترین