ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان میں نئے تعینات ہونے والے آر پی او وسیم احمد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ،ریجنل پولیس آفس پہنچنے پر سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ و دیگر اعلیٰ افسران نے ان کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر آر پی او نے کہا کہ ملتان ریجن ملتان، وہاڑی ، خانیوال اور لودھراں کوامن و امان کا گہوارہ بنایا جائے گا، اس کیلئے موجود تمام وسائل کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جائیگا ، ملتان ریجن پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے میرا بنیادی فرض یہی ہے کہ عوام کی جان مال عزت ابرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کی مشکلات کے خاتمے میں بھی اپنا کردار ادا کریں،دریں اثناانہوں نے دفتر آئے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے، انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی پالیسنگ اور باہمی رابطہ کے کلچر کو فروغ دیا جائے، ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بھی ناگزیرہے۔