اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ بنانے کی سفارش کر دی۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ کے سینئر اور ہائی کورٹس کے رکن ججزنے شر کت کی۔چیف جسٹس کی سربراہی میں ہونے والے اجلا س میں جسٹس اطہر من اللہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنانے کی سفارش کر دی گئی۔اس وقت جسٹس اطہر من اللہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بطور سینئر ترین جج کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔