• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی تبدیلی کا مطلب پالیسی کی تبدیلی نہیں،چیف جسٹس

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان عدالتوں کے دائرہ کار سے متعلق کیس میں حکومت سے پندرہ روز میں جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ نومبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کوکیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سات رکنی لارجر بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت نے ابھی تک جواب جمع نہیں کرایا حکومت کی تبدیلی کا مطلب پالیسی کی تبدیلی نہیں۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں کام بند نہیں ہوتے چیف جسٹس نے کہا ہم یہاں مشکل فیصلے کرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔ 14اکتوبر کو حکم دیا مگر حکومت نے ابھی تک جواب نہیں دیا۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کے لئے پانچ روز دے دیں چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم تو ملک سے باہر جارہے ہیں۔ اگر وقت دینے کے باوجود جواب نہیں آتا تو آبزرویشن دے دیتے یں۔حکومت پندرہ روز میں جواب جمع کرائے۔ عدالت نے مخدوم علی خان اور خالد جاوید خان کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔
تازہ ترین