• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’تمام موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے‘‘

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہےکہ خراب حالات کے پیش نظرتمام موٹر ویز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ ہائی وے پر گجرخان سے راولپنڈی جانے والے ٹریفک کو متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور کی طرف اور کامونکی سےراولپنڈی کی طرف جانے والا ٹریفک بحال ہے، جبکہ کامونکی سے لاہور کی طرف جانے والا ٹریفک بلاک ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہائی وے پر ٹیکسلا، سوہاوہ، دینہ، سرائے عالمگیر، گجرات، چن دا قلعہ ،مرید کے، نتھے خالصا، کلمہ چوک، پکا میل، چوہنگ، مولن وال پربھی ٹریفک بلاک۔

موٹروے پولیس کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ لوہاراں والہ کھو، سندر اور مراکہ کے مقامات پر بھی ٹریفک بلاک ہے۔

تازہ ترین