• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی حقائق

علم نجوم میں دائرۃ البروج کے210سے 240درجات پر مشمل حصہ، برج عقرب (Scorpio) کہلاتا ہے۔ فطری ترتیب کے لحاظ سے یہ آٹھواں برج ہے۔ شمس تقریباً 24اکتوبر سے 22نومبر تک اس برج میں گردش کرتا ہے۔

علم نجوم میں اسے نسلی ارتقا، تخلیقی صلاحیت اور شراکتی مفادات سے منسوب کیا گیا ہے۔ آبی تکون (سرطان، عقرب اور حوت) کا یہ دوسرا برج ہے اور اپنی ماہیت میں ثبات و ٹھہراؤ رکھتا ہے۔ یہ لاشعوری طورپر صوفی، عارف اور روحانیت سے جبکہ شعوری طو رپر تحقیق، تفتیش اور چھان بین سے وابستہ ہے۔ دائرۃ البروج میں علامتی نشان بچھو، عنصر پانی، جنس مؤنث اور حاکم سیارہ مریخ اور پلوٹوہیں۔

شاہ رُخ خان

شاہ رُخ خان 1965ء میں ماہ ِ نومبر کی دوسری تاریخ کو پیدا ہوئے، اس لیے ان کا برج عقرب ہے۔ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں بلند مقام پر پہنچنے کے لیے ان کی جدوجہد، مقصدکے ساتھ سچائی اور خود اعتمادی، یہ وہ خصوصیات ہیں جو انھیں اپنے حاکم سیاروں مریخ اور پلوٹو سے ملی ہیں۔ یہ خصوصیات کا وہ نایاب ملاپ ہے، جن کی بدولت عقرب افراد ناممکن کو ممکن اور ناقابل تسخیر کو بھی فتح کرلیتے ہیں۔

ایک سچے عقرب کی طرح شاہ رُخ خان اپنے خاندان، بیوی گوری اور تین بچوں سے انتہائی مخلص ہیں اور ان کے لیے کوئی بھی قربانی دے سکتے ہیں۔

ہرچندکہ شاہ رُخ خان کسی فلمی خاندان سے تعلق نہیں رکھتے، تاہم انھوں نے اپنے لیے فلمی ہیرو بننے کا ایک غیرروایتی خواب دیکھا اور اپنی خداداد صلاحیتوں، نہ ختم ہونے والی توانائی اور انتھک محنت کے ذریعے اسے شاندار ترین انداز میں شرمندہ تعبیر بھی کیا۔

عمومی خصوصیات

تنقید جن کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور تعریف جن کو نہ چلا سکے، ایسے لوگوں کا برج عقرب سے تعلق ہوتا ہے ۔ انہیں اس بات کی قطعی ضرورت نہیں ہوتی کہ لوگ انہیں ان کی اچھائیاں یا بُرائیاں بتائیں ۔عقرب کے حامل افراد کے اندر کچھ بھی چل رہا ہو مگر اس کے اثرات ان کے چہرے پر کبھی دکھائی نہیں دیں گے ۔ عقرب برج والوں کی ارتکاز کرنے کی طاقت دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ ہوتی ہے ۔یہ لوگ جب کسی بات کا فیصلہ کر لیں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس سے نہیں ہٹا سکتی ۔

ان کی شخصیت جذبات اور ذمہ داری کا حسین امتزاج ہوتی ہے ۔ برج عقرب کے حامل لوگوں کی صحبت سے کبھی کوئی شخص بور نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کی شخصیت ہر فرد کو اپنی جانب کھینچتی ہے اور پھر دور نہیں جانے دیتی ۔ برج عقرب کے حامل لوگ انتہا درجے کے وفادار ہوتے ہیں ۔وہ اگر ایک بار کسی سے ساتھ نبھانے کا وعدہ کر لیں تو کبھی اس وعدے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔

ایشوریہ رائے بچن

سابقہ مس ورلڈ ،بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن یکم نومبر1973ء کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہربنگلورو میں پیدا ہوئیں۔ 1994ء میں 21سال کی عمر میں وہ بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔ مانی رتنم کی تامل فلمIruvar سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نے بالی ووڈ میں قدم 1997ء میں فلم’’اور پیار ہوگیا‘‘سے رکھا تاہم بالی ووڈ میں انہیں بڑی کامیابی فلم’ہم دل دے چکے صنم‘سے ملی، اسی سال ایشوریہ کی ایک اور فلم ’تال‘ بھی ریلیز ہوئی۔ دو بڑی فلموں کی یکے بعد دیگرے کامیابی اور ان کے مضبوط کرداروں میں زبردست اداکاری کا مظاہرہ کرنے کے بعدایشوریہ رائے بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ایشوریا رائے 2007ء میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے اداکاربیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اورنومبر2011ء میں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔

تازہ ترین