• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان کی53ویں سالگرہ ، اہلیہ اور بچوں کے ساتھ کیک کاٹا


کنگ شاہ رخ خان آج اپنی 53ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رُخ خا ن نے سالگرہ کا سب سے پہلا کیک اپنی اہلیہ گوری خان اور بچوں سہانا اور آریان خان کے ساتھ کاٹا ہے۔

شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کی طرف سے کیک کاٹتے ہوئے لی گئی تصاویر ٹویٹر پر شیئر کی گئیں۔


53 سالگرہ کےموقع پر ان کے بے شمار پرستار ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے گھر کے باہر موجود ،کنگ خان نے گیلری سے انہیں دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کی مبارک باد کا جواب دیا۔

واضح رہے کہ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم زیرو میں کنگ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کاٹریلرآج ریلیزکیا جائے گا۔

کنگ خان کے ساتھ اس فلم میں انوشکا شرما اور کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم 21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین